کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں کے تقسیم کار ڈسٹری بیوشن کلب نے بھی فلم پروڈیوس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ماہرہ خان اور شہریار منور کی رومانوی مزاح پر مبنی فلم ”سات دن محبت اِن“ کو پروڈیوس کریں گے۔ اس فلم کی ہدایات ڈائریکٹر مینو اور فرجاد دے رہے ہیں، اس کی کہانی فصیح باری خان نے لکھی ہے جبکہ فلم کی سینماٹوگرافی مشہور سینماٹوگرافر رانا کامران دے رہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی ارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔ اس موقع پر چیئرمین شیخ امجد رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ 1953 سے فلم انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہیں، میرے والد نے فلم انڈسٹری کے لیے خدمات دیں ہیں۔