نیویارک(شوبز ڈیسک)پریانکا چوپڑا کے بولی وڈ انڈسٹری میں 15 برس مکمل ہوگئےپریانکا چوپڑا 35برس کی بھی ہو چکی ہے جنم دن پر ہزاروں مداحوں نے مبارکباد پیش کی-پریانکا چوپڑا کے بولی وڈ انڈسٹری میں بھی 15 برس مکمل ہوگئے، انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 2003 میں تھرلر فلم دی ہیرو لو اسٹوری آف اسپائے سے کیا، جس میں ان کے ساتھ سنی دیول اور پریٹی زنٹا نے کام کیا۔تاہم پگی چوپس کو شہرت اسی سال آنے والی فلم انداز سے ملی، جس میں انہوں نے ایکشن ہیرو اکشے کمار اور لارا دتہ کے ساتھ کام کیا۔اگلے سال ہی پریانکا چوپڑا کی بولی وڈ سلطان سلمان خان اور ایکشن ہیرو سلمان خان کے ساتھ ایک اور بہترین فلم آئی، جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مجھ سے شادی کروگی کی کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا کا نام بولی وڈ کی ٹاپ ہیروئنز میں شمار ہونے لگا۔
پریانکا چوپڑا نے فلموں سے قبل 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز بھی حاصل کیا، جب کہ انہیں شاندار اداکاری پر نیشنل ایوارڈ سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدما سے بھی نوازا گیا۔پانچ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی اداکارہ نے دیگر کئی فلمی ایوارڈز بھی جیتے، جب کہ انہوں نے بولی وڈ کے بعد ہولی وڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا، ان کی بلاک بسٹر فلموں میں برفی، سات خون معاف، فیشن، اعتراض، باجی را مستانی اور ڈان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں-پریانکا چوپڑا کو ہولی وڈ میں کام کرنے والی پہلی بولی وڈ ہیروئن کا اعزاز بھی جاتا ہے، حال ہی میں ان کی ہولی وڈ فلم بے واچ ریلیز ہوئی ہے۔پریانکا چوپڑا کو ان کی سالگرہ پر کئی اعلی شخصیات اور اداروں نے مبارکباد دی، جب کہ انہوں نے اپنے مداحوں اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شیئر کی۔پریانکا چوپڑا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ساحل سمندر لی گئی تصاویر بھی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیں، جنہیں چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے پسند کیا۔