اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کی صورت میں ن لیگ میں چار امیدواروں کے نام سامنے آ گئے۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف اور ایاز صادق کے نام وزارت عظمیٰ کےلئے فائنل کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی پروگرام کے مطابق ان امیدواروں میں سے شاہد خاقان نے وزارت عظمیٰ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اگر صورتحال خراب ہوتی ہے تو مجھے وزارت عظمیٰ سونپ دیں میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے معاملات طے کر لوں گا اور ایک مشترکہ حکومت بنا لوں گا۔
