نیویارک (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سنجے دت کی سوانح عمری پر بننے والی فلم کی شوٹنگ نیویارک میں شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے نیویارک میں موجود ہیں۔ فلم میں انوشکا مختصر کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے فلم کے سیٹ پر میک اپ کے دوران لی گئی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے لئے 2 روزکی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ ممبئی میں فلم ”جب ہرے مٹ سجل“ کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کا کردار نہیں بلکہ تصوراتی کردار ادا کر رہی ہیں۔