تازہ تر ین

امریکی سینیٹر ایک کے بعد دوسری بیمار ی کا شکار،حالت تشویشناک

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی سینیٹر جان مکین دماغ کے سرطان میں مبتلا ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے سینئر سیاست دان اور 80 سالہ امریکی سینیٹر جان مکین بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جنہیں دماغ کا کینسر ہے۔ سینیٹر جان مکین آنکھ کے درد میں مبتلا تھے، ڈاکٹروں نے جان مکین کا آپریشن کرکے ان کی بائیں آنکھ کے پیچھے سے پانچ سنٹی میٹر بڑا خون کا لوتھڑا نکالا تاہم جب لیبارٹری میں اس لوتھڑے کا تجزیہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ جان مکین کو برین کینسر ہے۔ اب امریکی سینیٹر کا” کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن “کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔جان مکین کو اس سے پہلے جلد کا کینسر ہوا تھا اور طویل علاج کے بعد انہیں اس سے چھٹکارا ملا تھا جس کے بعد ایک نئی بیماری نے انہیں لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جان مکین کے برین کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آنے پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain