تازہ تر ین

نواز الدین صدیقی اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں

نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین صدیقی اداکاری کے انسائیکلو پیڈیا ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ نواز الدین صدیقی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ہیں اورکسی بھی اداکار کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع سیکنھے کا تجربہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اداکاری کی دنیا میں انسائیکلو پیڈیا ہیں ،میں نے انہیں کبھی تنگ نہیں کیا یا مشکل میں ڈالا ،میں ان کا خاموشی سے جائزہ لیتا ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔اداکار ٹائیگر شروف اور نواز الدین صدیقی فلم منا مائیکل میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈانس ایکشن فلم 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain