تازہ تر ین

سلمان خان‘جیکولین فرنینڈس ایک ساتھ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس نئی فلم میں دوبارہ اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان اور جیکولین فرنینڈیس کی جوڑی فلم کک میں بے حد پسند کی گئی تھی۔دونوں اداکارفلمساز ریمو ڈسوزا کی فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔اس فلم میں سلمان ایک ایسے شوہر کا کردارادا کر رہے ہیں، جس کی بیوی کی موت ہو چکی ہے اور نو سال کی بیٹی ہے۔جیکولین ڈانس ٹیچر کے رول میں جلوہ گر ہوں گی۔فلمسازنے کہا کہ جیکولین بہترین رقاصہ ہیں اور اس رول کے لئے وہ بالکل موزوں ہیں۔سلمان ان دنوں شوٹنگ کے سلسلے میں مراکش میں ہیں۔ دو ہفتے میں ان کے وہاں سے واپس آنے کے بعد اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخ فائنل کی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain