تازہ تر ین

پنجاب ہاﺅس اچانک آمد سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کمر کی تکلیف میں کمی اور صحت میں بہتری کے بعد پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے ، معمول کے دفتری امور نمٹائے تاہم ڈاکٹروں نے مزید احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ چند روز سے کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا تھے جس پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم جمعرات کو کمر کی تکلیف میں کمی اور صحت کی بہتری کے بعد چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاﺅس پہنچ گئے ۔ انہوں نے معمول کے دفتری امور نمٹائے ۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پنجاب ہاﺅس آنے سے قبل نجی ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ بھی کرایا تاہم ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ ابھی مکمل صحتیاب نہیں ہوئے اس لئے اپنی صحت کا مکمل خیال رکھیں اور زیادہ دیر تک کام کرنے کے حوالے سے احتیاط برتیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain