تازہ تر ین

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد لیگی حلقوں میں کیا ہو رہا ہے ؟

لاہور، اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سینئر صحافی چودھری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس اسلام آباد سے کچھ کپڑے ، جوتے اور دیگر سامان پنجاب ہاﺅس منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ کس چیز کی وجہ سے ہے اوراسکے لیے چند دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن وزیر اعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق کچھ سامان پنجاب ہاﺅس منتقل کیا جا رہا ہے۔ چودھری غلام حسین کا کہنا تھا کہ سامان کی منتقلی کی خبر مصدقہ ہے مگر اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔نجی ٹی وی کے اس اینکر کے اس وعدے کو کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہوں گے اور اس مقصد کےلئے درمیانی مدت میں خواجہ آصف یا شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔ گمان غالب ہے کہ شہباز شریف لاہور میں حمزہ شہباز کی ایم این اے کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے اور ان کا بیٹا حمزہ شہباز ان کی جگہ ایم پی اے ہو گا اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی شکل میں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جائے گا جو عملاً پہلے بھی ایم این اے ہونے کے باوجود پورا وقت لاہور میں گزارتے ہیں اور پنجاب کے مسلم لیگ کے ہر حلقے سے ان کا مسلسل رابطہ ہے اور وہ عملاً پنجاب کے ڈپٹی وزیراعلیٰ ہیں۔ پانامہ لیکس کے بارے سپریم کورٹ کا محفوظ فیصلہ کیا ہو گا ملک بھر میں سٹہ بازوں نے اس پر شرطیں لگانا شروع کر دیں۔ فی الوقت ہارٹ فیورٹ شکل یہ ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے گا بلکہ ان کا ریفرنس وفاقی ادارہ نیب کو بھیج دیا جائے گا۔ دوسری طرف سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ سپریم کورٹ پہلے ہی نیب کو ناقص ادارہ اور نیب کے سربراہ کو ناقص کارکردگی کا مورد الزام ٹھہرا چکا ہے اس لئے سپریم کورٹ کو نیب کے پاس کیس واپس بھیجنے کی شکل قانونی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑے گا۔ بہر حال سیاسی پنڈتوں کے مطابق نااہل قرار دینے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔ سینئر (ن) لیگی رہنماو¿ں کی طرف سے گھروں، دفاتر میں درُود و سلام کی محفلیں سجائی جارہی ہیں جبکہ پانامہ کیسپر فیصلہ محفوظ ہوتے ہی میڈیا پربحث شروع ہوگئی کہ کیا عدالت عظمیٰ وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتی ہے ۔ اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ پانامہ بنچ میں شامل پانچوں ججز صاحبان کا فیصلہ ہے کہ184/3کے تحت وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتے ہیں۔سابق وزیر قانون خالد رانجھا اورجسٹس (ر) ناصرہ جاوید نے کہا کہ وزیراعظم کا بیرون ملک کسی کمپنی میں نوکری کرنا بڑا اہم ایشو ہے اس پر نااہلی بنتی ہے۔ وزیراعظم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ غیر ملکی کمپنی میں نوکری سے مفادات کا ٹکراو¿ نہیں ہے۔ پاکستان بار کونسل کے رہنما احسن بھون نے کہا کہ حکمران اگر جے آئی ٹی کو سازش کہتے ہیں تو یہ الزام سپریم کورٹ پر ہوگا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی کی گارنٹی دینے پر مسلم لیگ (ن) کے ورکرز اور لیڈروں کے منہ لٹک گئے۔ مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں صف ماتم بچھ گئی۔ سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان نے قوم کو گارنٹی دی ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی پر غور کی گارنٹی دیتے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ورکروں اور لیڈروں کے منہ لٹک گئے ہیں۔ وزیراعظم ہاو¿س میں اعلیٰ اجلاس میں شریک لیڈروں کے منہ لٹک گئے تھے اور تمام لیڈر پریشان ہیں جبکہ تیزی سے بدلتے منظر نامے میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رُکنی عمل درآمد بنچ نے پاناما کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گو کہ حکم کے اجراءکی کوئی تاریخ نہیں دی گئی، اشارے یہی ہیں کہ فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ اس منظرنامے میں وزیراعظم نوازشریف کی اب بھی کلیدی حیثیت ہے کیونکہ ملک میں تمام تر سیاسی پیش رفت ان ہی کے گرد گھومتی ہے جو کہیں حق میں جاتی ہے تو کہیں مخالفت میں۔ وزیراعظم کے حامی ان کے ڈٹے رہنے کے فیصلے کو دستیاب حالات میں دُرست سمجھتے ہیں جبکہ دیگر کی رائے میں وزیراعظم کو چاہیے کہ کوئی مخالفانہ فیصلہ آنے کی صورت میں وہ اپنا متبادل نامزد کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ حکومت اور پارٹی حکمت عملی کے لیے ماحول طے کردے گا۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کی کرپشن کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم کی ممکنہ نااہلی سے بچنے کےلئے وزیراعظم ہا¶س اسلام آباد میں درود سلام کی محفلیں سج گئیں اور صدقہ کےلئے درجنوں پہاڑی بکرے بھی منگوا لئے گئے ، سپریم کورٹ کے نواز شریف کی ممکنہ گارنٹی کی ضمانت دی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے بچنے کیلئے وزیراعظم ہا¶س کے علاوہ رائے ونڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر بھی درود سلام کی محفلیں سجا دی گئیں، صدقے کے کالے بکروں کے آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں، مریم نواز خود تسبیح لے کر پڑھنے میں مصروف ہے اور خوشامدیوں نے روزے رکھنے کی منتیں مان لی ہیں۔

سامان منتقلی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain