تازہ تر ین

کروڑوں لگاﺅ ، اربوں کماﺅ ، عدالتی فیصلہ کیا آئیگا ، سٹہ بازی بھی سرگرم ، کس کا ریٹ زیادہ ، دیکھئے خبر

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) پانامہ لیکس کے بارے سپریم کورٹ کا محفوظ فیصلہ کیا ہو گا ملک بھر میں سٹہ بازوں نے اس پر شرطیں لگانا شروع کر دیں۔ فی الوقت ہارٹ فیورٹ شکل یہ ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے گا بلکہ ان کا ریفرنس وفاقی ادارہ نیب کو بھیج دیا جائے گا۔ دوسری طرف سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ سپریم کورٹ پہلے ہی نیب کو ناقص ادارہ اور نیب کے سربراہ کو ناقص کارکردگی کا مورد الزام ٹھہرا چکا ہے اس لئے سپریم کورٹ کو نیب کے پاس کیس واپس بھیجنے کی شکل قانونی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑے گا۔ بہر حال سیاسی پنڈتوں کے مطابق نااہل قرار دینے کا امکان کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس صورت حال کو مزید سنگینی اس حقیقت سے ملی ہے کہ کہا جاتا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کو کسی طرف سے گرین سگنل ملا کہ آپ کا سیاسی مستقبل محفوظ ہے اس لئے نوازشریف صاحب نے خود پر عائد کردہ خود ساختہ گوشہ نشینی ختم کر دی پہلے سیالکوٹ اور بعد ازاں چترال میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ یہ دونوں مقامات ان کی سیاسی پناہ گاہیں ہیں اور یہاں اس امر کا کوئی امکان نہ تھا کہ پورے مجمعے میں کسی طرف سے تحریک انصاف یا کسی دوسری جماعت کے جوشیلے ارکان گو نواز گو کے نعرے لگا دے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain