تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بارے جسٹس رمدے نے کیا کہا ، دیکھئے خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سے اپنی ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے میاں شہباز شریف نے ملاقات نہیں کی ، اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ وہ تو تین روز سے بیمار پڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ کوئی نامحرم نہیں ہیں کہ ان سے ملاقات نہیں ہوسکتی لیکن وزیراعلیٰ ان کے گھر آئے اور نہ ہی ان سے کوئی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جھوٹی خبر نشر کرنے کے پیچھے کوئی شرارت کارفرما ہوسکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain