تازہ تر ین

نیویارک ، ماڈلز کی ٹشو پیپرز سے تیار ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک

نیویارک (شوبز ڈیسک) نیویارک میں عروسی ملبوسات کے انوکھے فیشن شو میں ماڈلزنےٹشوپیپرزسے تیار کیے گئے ملبوسات پہن کرریمپ پر واک کی۔تفصیلات کے مطابق رنگ برنگے اور قیمتی فینسی ملبوسات تو ہر فیشن شو کا حصہ ہوتے ہیں لیکن نیویارک میں ایک منفرد فیشن شو سجایا گیا۔جس میں صرف ٹشو پیپرز سے بنے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی ماڈلز نے سفید رنگ کے خوبصورت عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ کے تیار کردہ عروسی لباس کودس ہزار امریکی ڈالرز کا پہلا انعام دیا گیا۔ اس لباس پر ٹشو پیپرز سے بنائی گئی پندرہ سو تتلیوں سے سجایا گیا تھا ۔عروسی لباس کی تیاری میں ٹشو پیپرز ، ٹیپ اور چمکدار سفوف کا استعمال کیا گیا۔ فیشن شو کے بیس خوبصورت ترین عروسی ملبوسات کو مستحق لڑکیوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے شادی کی منتظر کئی لڑکیاں مہنگے عروسی ملبوسات خریدنے کی سکت نہیں رکھتیں۔انہیں یہ خوبصورت لباس تحفے میں دئیے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain