اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پانامہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آئے گا۔ انہوں نے کہا میں نے خود کو ہر عدالت کے سامنے پیش کیا۔ میرے خلاف تمام کیسز سیاسی بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی مستقبل غیر محفوظ نظر آرہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے جو کیا وہی بھگت رہے ہیں میرے دور میں بھی ان کا احتساب ہوا تھا سعودی بادشاہ کے کہنے پر نواز شریف کو چھوڑنا پڑا۔ سعودی پاکستان کو 70ہزار بیرل تیل دینا ہے اس کی بات ماننی پڑی۔ پاکستان میں مجھ پر کوئی الزام نہیں۔
