لاہور(شوبز ڈیسک) لالی وڈ فلم ”نامعلوم افراد“سے مشہور ہونیوالی اداکارہ عروا اور بھارتی فلم “صنم تیری قسم “سے شہرت پانے والی ماورا حسین نے اپنی خوشیوں اور محبت کا اظہار کرنے کیلئے مغربی انداز میں تصاویر اپنے مداحوں کیلئے شیئر کر دیں۔فرحان سے شادی کے بعد ماورا حسین کے مطابق بہن کی یاد بہت ستاتی ہے ،بہنوں کا پیار لازوال ہوتا ہے ،میری بہن ایک اچھی دوست بھی ثابت ہوئی ہے۔عروا حسین بھی ان دنوں فلم “پنجاب نہیں جاﺅں گی ” مکمل کر واکر اسکی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ عروا حسین کا کہنا ہے کہ دلی خواہش ہے کسی فلم میں ہم دونوں بہنوں کو اکٹھے بہنوں کا ہی کردار ملے جس میں ہم اپنے پیار کے لمحات کو عکسبند کروا کر فلم کو یادگاربنائیں۔