لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عدالت میں عمران خان کے منی ٹریل نہ دے سکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ مصرعہ پڑھا کہ
”لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا“
آج ایک اخبار نویس نے وزیراعلی سے عمران خان کے منی ٹریل نہ دے سکنے پر تبصرہ کرنے کو کہا تو انہوںنے کہاکہ میں اس مصرعے کے سوا اور کچھ نہیں کہنا چاہتا کہ لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔
