مری، شانگلہ، اسلام آباد (نمائندہ خبریں، مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) وزیراعظم نواز شریف پانامہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد ٹینشن سے نجات کیلئے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر مری پہنچ گئے۔ وہ ملکہ کوہسار میں ایک روز قیام کے بعد آج اتوار کو واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی نے ملکہ کوہسار کے دلکش مناظر اور سہانے موسم میں تمام مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر سیر وتفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ ذرائع کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی مری میں ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی میں دھڑے بندی ختم کرنے سے متعلق مختلف امور زیرغور آئے۔ وزیراعظم نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات، وزیراعظم کی چھٹی گزارنے شانگلہ میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے اتوار کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شانگلہ میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی کو خصوصی طور پر وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کیلئے شانگلہ طلب کیا جہاں وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی ممکنہ نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نام بھی سامنے آیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ لاہور میں ہوں مری نہیں گیا اور نہ ہی میری وزیر اعظم سے کل ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی سپیکر قومی اسمبلی یا کسی سیاسی شخصیت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے ہفتہ وار تعطیل اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گزاری۔ وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین بھی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وویک اینڈ گزارنے مری پہنچے جہاں وزیر اعظم نے کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی رہائشگاہ میں قیام کیا اور یہاں کے خوبصورت موسم سے پوری طرح لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر ا±ن کی بیٹی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ صدر ممنون حسین نے اپنا وویک اینڈ گورنمنٹ ہاﺅس میں گزارا اور اتوار کی سہ پہر بذریعہ ایکسپریس وے اسلام آباد روانہ ہو گئے وزیر اعظم نواز شریف اہل خانہ کے ہمراہ ہفتہ کی رات مری میں گزارنے کے بعد اتوار کی صبح چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے اور انہوں نے پورا دن چھانگلہ گلی میں واقع اپنی رہائشگاہ میں گزارا اور حسین نظاروں اور موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے لنچ بھی وہیں کیا وزیر اعظم بھی اتوار کی شام مری سے ہوتے ہوئے بذریعہ ایکسپریس وے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اتوار کے روز بنی گالہ سے خیبر پختون خواہ ہاﺅس نتھیا گلی پہنچے جو یہی قیام پذیر ہیں۔
