تازہ تر ین

5 شادیاں مگر اصل شوہر کون؟ دیکھئے دلچسپ خبر

لاہور (نیٹ نیوز) زیبا بختیار کی پہلی شادی سلمان ویلانی نامی شخص سے ہوئی تھی جو زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد زیبا نے دوسری شادی کوئٹہ کے ایک گمنام شخص سے کی‘ جس سے زیبا کی ایک بیٹی پیدا ہوئی‘ جس کا نام بوبی رکھا گیا اور بوبی کو زیبا کی بہن نے گود لے لیا۔ نامعلوم شخص سے طلاق کے بعد زیبا بختیار نے تیسری شادی جاوید جعفری سے کی جو زیادہ تک نہ چل سکی اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر طلاق ہوگئی لیکن زیبا اس شادی سے متعلق حقائق کو تسلیم نہیں کررہی ہے۔ دوسری طرف جاوید جعفری نے شادی کا سرٹیفکیٹ (نکاح نامہ) بھارتی میڈیا کے سامنے پیش کردیا جو ایک بھارتی عدالت نے جاری کیا تھا۔ جاوید جعفری سے علیحدگی کے بعد زیبا نے عدنان سمیع سے شادی کرلی لیکن 97 میں یہ شادی بھی ختم ہوگئی۔ عدنان سے ایک بیٹا اذان سمیع پیدا ہوا۔ بعض ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ عدنان سمیع سے علیحدگی کے بعد زیبا نے سہیل لغاری نامی شخص سے بھی شادی کی تھی۔ ایسی خاتون کی ازدواجی زندگی کو دیکھتے ہوئے عدنان سے شکوہ نہیں کیا جاسکتا کہ عدنان کے زیبا جیسی خوبصورت لڑکی کو چھوڑ کر غیرملکی لڑکی سے شادی کیوں کی‘ یہ الگ بات ہے کہ وہ غیرملکی بیوی عدنان کو یہ کہہ کر چھوڑ کر جاچکی ہے کہ جو شخص اپنے ملک کو چھوڑ کر جاچکا ہے‘ جو شخص اپنے ملک کو چھوڑ سکتا ہے وہ اپنی بیوی کو بھی کسی وقت چھوڑ کر جاسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain