راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) بینظیر ایئرپورٹ پر واش روم کے تالے خراب‘ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور پھنس گئیں۔ فریال تالپور گزشتہ روز قومی ایئر لائن کی پرواز PK-308 پر کراچی سے اسلام آباد پہنچیں۔ وہ راول لاﺅنج کے بیت الخلاءگئیں جہاں دروازہ بند ہوگیا۔ کوشش کے باوجود کھولنے میں ناکامی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈیوٹی حکام کو بلایا گیا اور آدھا گھنٹہ بعد دروازہ کھلنے کے بعد انہیں باہر نکالا جاسکا۔
