تازہ تر ین

پی پی کی ضلعی قیادت میں اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کی گو نواز گو ریلی‘ جنرل سیکرٹری لاہور نے عزیزالرحمن چن سے اختلافات کے سبب شرکت نہ کی۔ صدر لاہور عزیزالرحمن چن‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور‘ سہیل ملک‘ اشرف بھٹی کی اکثریت اکٹھا کرنے میں ناکام۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پانامہ کیس میں وزیراعظم کے استعفیٰ کے حوالے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ان مظاہروں کی قیادت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی جانب سے صدر عزیزالرحمن چن کی زیرصدارت لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک گو نواز گو ریلی میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور‘ سہیل ملک اور اشرف بھٹی تو موجود تھے مگر لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرارالحق بٹ نے ضلعی صدر سے اختلافات کے سبب شرکت نہ کی۔ دوسری جانب ریلی میں شریک رہنما حکومت مخالف شو میں جیالوںکی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے میں ناکام رہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی کے پہلے پروگرامز سے یہ ریلی بہتر تھی مگر جس طرح سے جیالوں کو آنا چاہئے تھے وہ نہ آئے۔ جنرل سیکرٹری لاہور اسرارالحق بٹ کا عزیزالرحمن چن سے بنیادی اختلاف ہی یہ ہے کہ ناراض کارکنوں کو گھر گھر جا کر منایا جائے مگر صدر لاہور اپنی ایک مخصوص لابی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی گو نواز گو ریلی میں اختلافات کے سبب اسرارالحق بٹ نے شرکت نہ کی اور نہ ہی ثمینہ خالد گھرکی موجود تھیں۔
چن شو ناکام


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain