تازہ تر ین

میڈیا گروپ کی بھی باری آئیگی, عمران خان کا تازہ بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے ایک میڈیا ادارے کی خبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اخبار میں ان کے حوالے سے جھوٹی خبر شائع کی گئی۔ عمران خان نے ایک میڈیا ادارے کے مالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی بھی باری آئے گی، ہم آپ کے بارے میں پتہ لگائیں گے کہ آپ کے ایمریٹس ہل میں اربوں روپے کے 2 گھر کہاں سے آئے اور لندن میں رولس رائس اور گھر کے لیے کونسی منی ٹریل ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ میرشکیل الرحمان کی بھی باری آئے گی جب کہ خواجہ آصف کو ڈر ہے کہ ان کی باری بھی آنی ہے تاہم یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہڈیاں ملتی ہیں، یہ ادھر سے بھی کھاتے ہیں ادھر سے بھی جب کہ جو لوگ نواز شریف کی حمایت میں نکل رہے ہیں وہ بھی مجرم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain