تازہ تر ین

دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرلر فلم ڈنکرک باکس آفس پر چھاگئی

دبئی (شوبز ڈیسک) ایکشن سے بھرپور دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی تھرلر فلم ڈنکرک آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی۔فلم نےاب تک 5ارب 31کروڑ روپے کماکر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔کرسٹوفر نولن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ڈنکرک کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے جہاں جرمن فوج بیلجیم، برطانیہ اور فرانس کے فوجیوں کو گھیرلیتی ہے جس کے بعد انہیں ریسکیو کیا جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ٹام ہارڈی اور کینیتھ براناگھ شامل ہیں۔چارسہیلیوں کے دلچسپ اور یادگار سفر پر مبنی نئی کامیڈی سے بھرپور ڈراما فلم گرلز ٹرپ3 ارب19کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر آگئی۔فلم کی کہانی چار سہیلیوں کے نیو اورلینز کے ایک ایسے دلچسپ اور یادگار سفر کے گرد گھوم رہی ہے جہاں وہ ا یک میوزک فیسٹیول میں شرکت کے لیے جاتی ہیں۔ تاہم وہاں پیش آنیوالے انوکھے واقعات ان کے سفر کو کئی گنا دلچسپ بنا دیتے ہیں۔اسائیڈر مین سیریز کی نئی فلم اسپائیڈر مین ہوم کمنگ اس ہفتے2 ارب31 کروڑ کما کر تیسرے نمبر پر آگئی۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈ بحیثیت پیٹر پارکر اور اسپائیڈر مین کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک سائنسی تجربے کے ذریعے غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک بن جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain