ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار و فلمساز جان ابراہم نے کہا ہے کہ ان کی فلم پرمانو۔دا سٹوری آف پوکھراں انٹرٹنیمنٹ کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی فلم بھی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و فلمساز جان ابراہم نے کہا ہے کہ یہ فلم انٹرٹنینمنٹ کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی ہے،ہم نہ ہی سیاسی ہیں اور نہ ہی فلم میں ایسا کچھ دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت محتاط ہو کر اچھے سکرپٹ کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ آج کے شائقین صرف اچھے سکرپٹ پر مشتمل فلمیں دیکھتے ہیں۔فلم میں بومن ایرانی اور ڈیانا پنٹی مرکزی کرادر ادا کر رہے ہیں۔