تازہ تر ین

خود کش حملہ بارے رپورٹ پیش ، دشمن کے مکروہ عزائم خاک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گزشتہ صبح اتفاق ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیرعلاج کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور انہےں دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لےا۔ وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور زخمی ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی فرداً فرداً خیریت دریافت کی اور اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت کی جائے اور ان کا مکمل صحت یابی تک ہرممکن خیال رکھا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کے لواحقین کو دلاسہ دیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے پیاروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور میں ذاتی طور پر ہسپتالوں میں زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں معصوم لوگوں اور پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی اقوام عالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں نے بھی اس جنگ میں بے مثال جرا¿ت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس المناک واقعہ نے ہر پاکستانی کو رنجےدہ اورہر آنکھ کو اشکبار کےا ہے۔ پوری قوم کی ہمدردیاں شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ معصوم پاکستانےوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن اپنے عبرتناک انجام سے بچ نہےں سکتے اور قوم شہداءکے خون کا بدلہ ضرور لے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت صوبائی کابےنہ کمےٹی برائے امن و امان کا ا جلاس منعقد ہوا ،جس میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش حملے کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی -اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے ،جس میں سفاک درندوں نے پولیس کے بہادر اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا اوراس اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو سوگوار کیا اوراس المناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے-انہوںنے کہاکہ شہید پولیس اہلکار اور شہری قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی عظیم قربانی رائےگاں نہیں جائے گی-وطن کے امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنےوالوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے-وزیراعلی نے کہاکہ شہداءکے خاندانوں او ران کے بچوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کریں گے اور شہداءکے خاندانوں کا پوری طرح خیال رکھا جائے گا-انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو ملکر بھرپور اور موثر اقدامات کرنا ہیں اور اس ضمن میں وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمدیقینی بنانا ہوگا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مزید موثر انداز میں اقدامات کئے جائیں-صوبے او رشہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے -دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی کی جائے-زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں او ر عام شہریوں کی ہسپتالوں میں بہترین نگہداشت جاری رکھی جائے-انہوںنے کہاکہ دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہاہے او رہمیں اتحادکی قوت سے دشمن کے مذموئم عزائم کو خاک میں ملانا ہے -انہوںنے کہاکہ زخمیوں کے علا ج معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی ایک نڈر، بیباک صحافی اورصحافت کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے۔مجید نظامی مرحوم ایک عہد ساز شخصیت تھے اور ان کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹر مجید نظامی سچے انسان تھے اور بلا خوف اپنی بات کہنے کی قدرت رکھتے تھے اور ملکی اور قومی معاملات میں کمال درجے کی بصیرت رکھتے تھے ۔مثبت اور نظریاتی صحافت کے فروغ میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے روزنامہ”نوائے وقت“ کے ایڈیٹراور مقتدر صحافی ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم کی تیسری برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی نے ملک مےں جمہورےت کی سربلندی اورآئےن کی بالادستی کےلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔ انہوں نے ہر دور میں حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا اور عوام کی ہر مرحلے پر رہنمائی کی۔ ڈاکٹر مجےد نظامی پاکستان کی نظریاتی اساس کے امین تھے اور تمام عمر ملک میں جمہوریت اورجمہوری اقدار کے استحکام کیلئے کوشاں رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم کے بچوں اور بچیوں نے اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور بعض طلبا و طالبات نے کم وسائل کے باوجود اپنے عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے والدین اور اساتذہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی شعبہ میں کی جانے والی محنت رائیگاں نہیں جاتی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain