تازہ تر ین

شیخ رشید نے میری بات نہیں مانی ۔۔۔ایاز صادق حقیقت سامنے لے آئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کو ہر طرح سے تحفظ دینے کی کوشش کی مگر وہ خود خبربننا اور بنانا چاہتے تھے۔بدھ کے روز اپنے جاری بیان میں ایاز صادق نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس میں شیخ رشید سے لیگی رہنما¶ں کی تلخ کلامی پر کہا ہے کہ میں نے غیر جانبدارانہ رول ادا کرتے ہوئے شیخ رشید کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کے کوشش کی مگر وہ خود انتشار پیدا کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشےد سے استدعا کی تھی کہ وہ لفٹ اور پارکنگ استعمال کریں مگر انہوں نے میری بات نہیں مانی،سیکورٹی اسٹاف نے بہت مشکل سے ان کو بحفاظت گاڑی تک پہنچایا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain