تازہ تر ین

”اس طرح کی دو نمبری ہمارے ملک میں نہیں چلے گی “طاہر القادری بارے خاتون وزیر کا انکشاف

اوسلو (صباح نیوز) ناروے میں منہاج القران الھدٰی تربیتی کیمپ میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ناروے کی تارکین وطن کے لیے وزیر سیلوی لستھاگ کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی موجودگی میں توہین رسالت کے لیے سزائے موت کے قانون پر تنقید طاہر القادری نے نارویجن وزیر کی تنقید پر خاموشی اختیار کیے رکھی طاہر القادری خاتون وزیر کے خطاب کے دوران سر جھکائے مسکراتے رہے ناروے کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ناروے میں منہاج القرآن کے الھدٰی تربیتی کیمپ میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ناروے کی تارکین وطن کے لیے وزیر سیلوی لستھاگ کر رہی تھی سیمینار میں اسکے علاوہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے درجنوں شرکاءبھی موجود تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تارکین وطن کے لیے ناروےکی وزیر نے سنساری کی سزا اور توہین مذاہب کے لیے سزائے موت پر سوال اٹھائے انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسطرح کی دو نمبری ناروے کے اقدار کے خلاف ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیمینار میں ڈاکٹر طاہر القادری کو خاتون وزیر کی تقریر کے دوران چپ لگ گئی اور وہ شعائر اسلام پر ہونیوالی تنقید پر خاموش رہے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خطاب کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے خاتون وزیر سے گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ اس سیمینار میں اسلامی روایات اور اقدار کا کھلا مذاق اڑایا گیا جس پر وہاں موجود مسلم کمیونٹی میں سکتا طاری ہو گیا عینی شاہدین کے مطابق سیمینار میں ڈاکٹر طاہر القادری نے خاتون وزیر سے اپنی تذلیل تو کروائی مگر ڈاکٹر طاہر القادری کے اس عمل سے یورپ میں بسنے والے مسلمان بھی بدنام ہوئے اپنے خطاب میں خاتون وزیر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ علم ہے کہ یہاں بھیڑ کے لباس میں کچھ بھیڑیے موجود ہیں خاتون وزیر نے نام لیے بغیر ڈاکٹر طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات کے دو روپ ہیں جو اپنی کمیونٹی میں کچھ اور کہہ کر اسکا کریڈٹ لیتے ہیں اور مغرب میں کچھ اور موقف رکھتے ہیں اس حوالے سے بہت سارے اخبارات ایسے لوگوں کی منافقت کے گواہ ہیں تاہم انکا کہنا تھا کہ اسطرح کی دو نمبری ناروے کے اقدار کے خلاف ہے نارویجن وزیر نے اس دوران طاہر القادری کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں آئینہ دکھایا جبکہ طاہر القادری شرمندگی سے سر جھکائے مسکراتے رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain