تازہ تر ین

پولارڈ کی مار دھاڑنے بارباڈوس کو جتوادیا

سینٹ لوشیا(آئی این پی) کریبیئن پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21 رنز سے شکست دیدی۔گراس ایزلٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، کپتان کیرن پولارڈ 35 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کین ولیمسن 46، ڈیوائن سمتھ 36 اور نکولس پورن 18 رنز کےساتھ دیگر نمایاں سکورر رہے، شعیب ملک پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔سینٹ لوشیا نے 15.2 اوورز میں 6 وکٹ پر 129 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، بعد ازاں ٹرائیڈنٹس کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 21 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ ڈیرن سیمی 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 60 رنز پر ناٹ آٹ رہے، کامران اکمل اور شین واٹسن کوئی رن بنائے بغیر آٹ ہوئے۔ وین پارنیل نے 3 جبکہ وہاب ریاض نے 2.2 اوورز میں 27 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی۔کیربیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سینٹ لوشیا سٹارز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس ے درمیان گراس آئیلٹ میں کھیلا جائے گا۔
ینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی۔ سینٹ لوشیا سٹارز کو ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیگ کے دوسرے میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں پورٹ آف سپین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹرینیباگو کی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ گیانا ایمزون واریئرز کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain