تازہ تر ین

میراینتھونی سے کوئی تعلق نہیں

لندن(آئی این پی) نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کی خبر نے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا میں ہلچل مچادی تھی، دونوں کی علیحدگی کی خبروں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر مقیم عامر کے مداحوں کو سخت تشویش میں مبتلا کردیا تھا، جب کہ گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر اچھالنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فریال کے بین الاقوامی باکسر انتھنی جوشوا کے ساتھ تعلقات ہیں وہ کافی عرصے سے مجھے دھوکا دے رہی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں نے فریال سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فریال نے ابھی تک اپنے اور انتھنی جوشوا کے درمیان تعلقات کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن ٹویٹر پر انہوں نے اپنے اور اینتھونی کے درمیان رشتے کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتھنی جوشوا سے کبھی نہیں ملی، معلوم نہیں کس نے میری اور اینتھونی کی تصاویر عامر کو بھیجیں لیکن وہ سب جھوٹ ہے عامر نے ان اسکرین شاٹس پر بنا سوچے سمجھے یقین کرلیا،میرا اینتھونی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔فریال نے مزید لکھا کہ یہ سب جو ہورہا ہےایک غلط فہمی کے سوااور کچھ نہیں ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی اور عامر کی لڑائی پر صارفین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ زندگی میں آگے بڑھا جائے۔دوسری جانب عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ فریال سے علیحدہ ہونے کے اپنے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں،زندگی میں یہ سب ہوتا رہتا ہے،ان کی خواہش ہے کہ فریال ہمیشہ خوش رہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کا رشتہ گزشتہ کافی عرصے سے تنازعات کا شکار تھا،رواں سال کی ابتدا میں فریال نے عامر کے گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام بھی لگایا تھا اور اب دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain