کراچی(آئی این پی) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کراچی میں نجی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کے دوران وسیم اکرم کی اہلیہ بھی پاکستانی رنگ میں رنگ گئی اور انہوں نے جم کر ڈانس کیا۔ تاہم ڈانس کی ویڈیو بھی بنائی جو ایک ٹوئٹر صارف نے اپنے اکاونٹ سے شیئر کی اور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔