تازہ تر ین

عوام انقلاب کیلئے تیار ہو جائیں ، پروگرام کی تاریخ دیدی

لاہور، شیخوپورہ، مریدکے (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 14اگست کو میں اپنا پروگرام دوں گا امید کرتا ہوں میرا ساتھ دیں گے،، وعدہ کریں انقلابی پروگرام کو سپورٹ کرینگے ؟ تین بار وعدہ عوام سے وعدہ بھی لیا؟میں ڈرتا نہیں ہو ں میں گھر میں نہیں بیٹھوں گا جب تک ملک کی تقدیر نہیں بدلتی میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا، مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے ، آپ نے ووٹ دے کر وزیر اعظم بنایا پانچ لوگوں نے نا اہل قراردیدیا کیا آپ کو فیصلہ قبول ہے ؟ مجھے بھی قبول نہیں ،ملک کے ساتھ ستر سالوں سے تماشا ہو رہا ہے ، تیس سال ڈکٹیٹر 30سال کھا گئے ہیں اب یہ نہیں چلنے دوں گا ،آج بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے کہ نواز شریف کو نا اہل کیوں کیا گیا؟ میں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ، اگر یہ انقلاب نہیں آیا تو قوم خوشحال نہیں ہوگی ، نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے کہ نہیں ؟ شاباش دیتے ہو تو ہاتھ کھڑے کر کے بتاو¿ ؟ کیا پھر نواز شریف کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ؟ 20کروڑ عوام پاکستان کے مالک ہیں، تیس تیس سال مقدمے لٹکے ہوئے ہیں دادے کا مقدمہ پوتا بھگت رہا ہے ، نہ سماجی انصاف ہے ، نا عدالتی انصاف ہے ، ہم ایسا نظام لے کر آئیں گے اس میں جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو ئی ہو گی اسے 90دنوں میں انصاف ملے گا ، اس کے لئے نئے قوانین لانے ہوں گے ،نواز شریف جھوٹے وعدے نہیں کرتا اب ووٹ کی قدر اور عزت بڑھانے کا وعدہ کرتا ہوں اسے بھی پورا کروں گا، کیا سابقہ تمام وزیر اعظم غلط تھے ؟ یہ کون ہیں جو پاکستان کے ساتھ اتنا ظلم کرتے ہیں بتاو¿یہ کون ہیں ، آپ پاکستان میں انقلاب بھرپا کر نے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے کہ نہیں ؟میں انصاف کے لئے نکلا ہوں ، سینٹ کے چیئرمین نے جو تجاویز دی ہیں میں ان کی حمایت کرتا ہوں ، ن لیگ ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملے کو حل کرنے میں ان کاساتھ دے گی تاکہ ہم اس معاملے ابھی سے حل کرنا شروع کریں ، مسلم لیگ کے ایک وزیر اعظم کو نا اہل کر کے نکال دیا لیکن مسلم لیگ کے پاس ایک اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہے ، مجھے ڈر لگتا ہے کہ تیز ترقی والی جگہ پر وزیر اعظم کو نا اہل کر دیتی ہے مجھے ڈر ہے کہہ اسے بھی نا اہل نہ کر دے ،بچنا وزیر اعظم آزاد کشمیر بچنا،ملک میں نئے نظام کو لاگو کرنا ہوگا ، کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہیں ، سول اور آرمی کے جوان شہید ہوئے اللہ ان کی جنت میں اہم مقام عطائ فرمائے۔ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار روز کے سفر کے بعد لاہور پہنچنے پر استقبالی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں لاہور میں کیا دیکھ رہا ہوں ؟ یہ منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا ؟ آپ نے مجھے وزیر اعظم بنا کر بھیجا تھا ، آپ نے ووٹ کی طاقت سے اللہ کے فضل سے مجھے وزیر اعظم بنایا ، پانچ لوگوں نے مجھے نا اہل قرار دیدیا، کیا آپ کو منظور ہے یہ فیصلہ؟ جہاں بھی میں گیا ہوں ، آج چوتھا دن ہے مجھے سفر کرتے ہوئے ، آج بچہ بچہ سراپا احتجاج ہے کہ نواز شریف کو نا اہل کیوں کیا گیا ، آج ہر کو ئی گواہ ہے اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو ئی کرپشن نہیں کی ، کیک بیک نہیں کی ، دوسرے ہی دن کہہ دیتے ہیں کہ نواز شریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، آپ کون ہیں اگر تنخواہ نہیں لی ؟ آپ کو کوئی معقول وجہ معلوم ہوتی ہے ؟انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کا چولہاجلے گا۔کیا غریبوں کا چولہا جلنا شروع ہوا ہے کہ نہیں ؟ بجلی آنا شروع ہوئی ہے کہ نہیں ؟ گیس آ نے لگ گئی ہے؟ غریبوں کو سہولتیں ملی ہیں کہ نہیں؟ غریب کی بیٹی اپنے سکول کالج آرام سے جا رہی ہے ، سڑکیں بن رہی ہیں ، امن قائم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہعوام نے کہا تھا کہ نواز شریف امن قائم کرنا ،ترقی لانا۔ اگر اتنے اچھے کام ہور ہے ہیں تو وزیرا عظم کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے ؟ سترہ وزرائے اعظموں کو اوسط ڈیڑھ سال ملے ہیں جبکہ ڈکٹیٹر وں نے 30سال کھائے ہیں ،اب ایسا نہیں چلے گا اور نہ ہی چلنے دیں گے۔ میں جو جذبہ میں دیکھ رہا ہوں یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ، اگر یہ انقلاب نہیں آیا تو قوم خوشحال نہیں ہوگی ، قوم پستیوں کو چھونے لگ جائے گی ، آپ ووٹ دے کر وزیر اعظم بناتے ہیں چند لوگ نکال دیتے ہیں ، کیا سابقہ تمام وزیر اعظم غلط تھے ؟ یہ کون ہیں جو پاکستان کے ساتھ اتنا ظلم کرتے ہیں بتاو¿یہ کون ہیں ؟ ان کا احتساب ہونا چاہیے کہ نہیں ، لاہور والو آپ سچی بات کرتے ہو جنہوں نے یہ کھیل کھیلا ، پاکستان کے ساتھ تماشا کیا ان کے احتساب ہونا چاہیے کہ نہیں ؟ شہباز شریف بیٹھاہوا ہے پوچھو اس سے کہ 20مہینوں میں بجلی کے منصوبے مکمل نہیں کئے ؟ اربوں روپے بچائے ہیں۔ صرف بجلی نہیں آرہی ہر طرف ترقی ہو رہی ہے۔ یہ کو ن ہیں جو پاکستان کی ترقی کی سبوتاڑ کرتے ہیں پہچانتے ہیں آپ کہ نہیں؟ آپ کو بہت اہم اور سخت سٹینڈ لینا ہوگا ، پہلے بھی پاکستان کے ساتھ حادثہ ہو چکا ہے میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں۔ آپ سوال کا جواب دیں ؟یہ کو نسا سال ہے ؟ 2017ہم کب آئے تھے ؟ 2013۔کیا ان سالوں میں کو ئی فرق آیا ، پھر نواز شریف کو شاباش ملنی چاہیے کہ نہیں ؟ شاباش دیتے ہو تو ہاتھ کھڑے کر کے بتاو¿ ؟ کیا پھر نواز شریف کو نا اہل ہونا چاہیے تھا ؟ 20کروڑ عوام پاکستان کے مالک ہیں۔ چند لوگ عوام کی بے حرمتی کیوں کرتے ہیں ؟ 20کروڑ عوام کی عزت ہونی چاہیے کہ نہیں ؟ آپ نے کہا تھا کہ بجلی دو ، گیس کا کہا گیس آئی ہے ، آپ کہیں گے ووٹ کی عزت اور حرمت ہونی چاہیے تو نواز شریف جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے میری جان تو آپ ہیں۔ نواز شریف نے کبھی دھوکا نہیں کیا ، بتاو¿کبھی دھوکہ دیا آپ کو ؟ یہاں سازشیں کرنے والے دھوکے دینے والے آئے ہیں انہوں نے دھرنے دیئے ہیں ، وزیر اعظم کو نا اہل کر نے کے لئے کیس چلتا رہا ہے ، اگر یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہو تا تو آج ہم پتہ نہیں کیا کر چکے ہوتے ؟ مجھے اقتدار کا لالچ نہیں ہے ،مجھے لالچ ہے تو صرف آپ کی فلا ح اور خدمت کا لا لچ ہے۔ جس رفتار سے ترقی ہو رہی تھی ہم پتہ نہیں کہاں جا چکے ہوتے؟انہوں نے کہا کہ میں ڈرتا نہیں ہو ں ،میں گھر میں نہیں بیٹھوں گا، جب تک ملک کی تقدیر نہیں بدلتی میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔مجھے اقتدار کی لالچ نہیں میری ایک خواہش ہے کہ میری قوم کی تقدیر بدلنی ہے اور چاہتا ہو ں کہ پاکستان کی حرمت اور عزت کو بلند کر وں یہ بہت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوپر کی طرف جا رہا تھا لیکن انہوں نے نیچے کر دیا ہے۔ ملک اگر بدلے گا تو سب کچھ بدلے گا ، خوشحالی آئے گی۔ غریبوں اور کسانوں سمیت سب کے دن بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیس تیس سال مقدمے لٹکے ہوئے ہیں دادے کا مقدمہ پوتا بھگت رہا ہے ، نہ سماجی انصاف ہے ، نا عدالتی انصاف ہے ، ہم ایسا نظام لے کر آئیں گے اس میں جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو ئی ہو گی اسے 90دنوں میں انصاف ملے گا ، اس کے لئے نئے قوانین لانے ہوں گے ، آئین بدلنا ہوگا ، نظام بدلنا ہوگا ، جو لو گ عدالتی خرچے نہیں اٹھا سکیں گے اسے مملکت اٹھائے گی۔ یہ میرا وعدہ ہے اور نواز شریف جھوٹا وعدہ نہیں کرتا۔ کیا آپ نیا پاکستان چاہتے ہو کہ نہیں چاہیے ؟انہوں نے کہا کہ 14اگست کو آپ کے بزرگوں نے قربانیاں دیں تھیں لیکن جس پاکستان کے لئے قربانیاں دیں وہ ملک نہیں بنا سکے ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان لڑھک رہا ہے ہمارے ہمسایہ ممالک میں ایسا کوئی نظام دکھائی دیتا ہے کیا ؟ میں کل تک وزیر اعظم تھا آج وزیر اعظم نہیں ہو ں ، میں انصاف کے لئے نکلا ہوں۔ نواز شریف کی نہیں عوام کی حکمرانی کے لئے نکلا ہوں۔ مجھے اپنی حکمرانی سے کو ئی غرض نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ صاف گوئی سے کام لوں۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چند لوگ ملک کے مالک نہیں ہوسکتے پاکستان کے اصلی مالک 20 کروڑ عوام ہیں‘پاکستانی عوام کو اس سلسلے کو روکنا ہوگا یہ گھنانا کھیل صرف پاکستان میں کھیلا جارہا ہے پاکستان کے علاوہ کوئی اور ملک اور خطہ نہیں جہاں یہ تماشا ہو پاکستان کی دنیا میں توقیراورعزت پر آنچ آرہی ہے‘ کوئی کرپشن نوازشریف کےخلاف نہیں ہے ¾ کوئی کمیشن نہیں ہے ¾ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے ¾ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ہے‘ ¾ ہاں نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے‘انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں ؟ عوام کا جذبہ انقلاب اور تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ¾ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن)آپ کے ووٹ کا احترام کرئیں گے ¾ فیصلے سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی اور بدنامی ہورہی ہے ‘آپ سے بہت توقعات ہیں ¾ میرے پیغام کا انتظار کریں ¾ جذبہ ٹھنڈا نہ ہونے دینا ¾ میں آپ کے قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلونگا ۔ہفتہ کوجی ٹی روڈ پر ریلی کے مریدکے میں رکنے پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مریدکے اور کامونکی کا جذبہ اس طرح زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا ¾ مریدکے کا یہ جذبہ اگر سلامت ہے تو انشا ءاللہ خیر ہی خیر ہے ۔نوازشریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اداس مت ہوں ¾ فکر مت کریں ¾ انشاءاللہ یہ آپ کی جیت اور فتح ہے ۔نوازشریف نے کہاکہ چند لوگ پاکستان کے مالک نہیں ہوسکتے ¾پاکستان کے بیس کروڑ عوام ملک کے اصلی مالک ہیں نوازشریف نے کہاکہ میں آپ سے سوال پوچھتا ہوں کہ پاکستان کے اصلی مالک کون ہیں ¾ جس پر شرکاءنے جواب دیا عوام ہیں ۔نوازشریف نے کہاکہ آج نوازشریف آپ کے پاس آیا ہے ¾ ہاں نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہوتی تو نوازشریف کو آپ کان سے پکڑ کر نکال دیتے ہیں انہوںنے کہاکہ کوئی کرپشن نوازشریف کےخلاف نہیں ہے ¾ کوئی کمیشن نہیں ہے ¾ کوئی ہیرا پھیری نہیں ہے ¾ کوئی سرکاری فنڈ میں خورد برد نہیں ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس لئے نکالا کہ نوازشریف نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ¾ کبھی باپ بھی اپنے بیٹے سے تنخواہ لیتا ہے ¾ اگر لے بھی لے تو کیا ہے ؟ا س بات پر وزیر اعظم کو نکال دیتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ میں مریدکے والوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے جس پر عوام نے کہا نہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ اس ملک کو بدلنا ہوگا ¾ آپ کے ووٹ کی پرچی کی کیا حیثیت ہے ؟ آپ کے ووٹ کی پرچی چند لوگ پھاڑ کر آپ کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں کیا یہ منظور ہے جس پر شرکاءنے جواب دیا نہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ نے 2013میں وزیر اعظم بنایا ¾آپ کی دن رات خدمت کررہا تھا ¾ بجلی پہلے سے بہتر ہورہی ہے یا نہیں ہورہی ہے ¾ 2013سے پہلے نہ چولہا جلتا تھا نہ پنکھا چلتا تھا ¾نہ ٹیوب ویل چلتا تھا نہ کار خانہ چلتا تھا ۔انہوںنے کہاکہ میں ملک کی دن رات خدمت کررہا تھا ¾ سڑکیں بن رہی تھیں ¾ موٹر وے بن رہے تھے ¾کراچی سے پشاور موٹر وے بن رہی ہے ¾ بلوچستان کی ترقی ہورہی تھی ¾ پاکستان میں سی پیک منصوبہ بن رہا تھا ¾ ہمارے نو جوانوں کو روز گار ملنا شروع ہوگیا تھا ¾انشا ءاللہ ترقی کی سپیڈ یہی رہتی تو اگلے دو تین سال سالوں میں بے روز گاری کا خاتمہ ہوجاتا اور یہاں کوئی بے روز گار نہ ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سب کو عزت کی روٹی مل رہی ہوتی ¾ ستر سالوں سے یہ مذاق پاکستان کےساتھ ہوتا آرہا ہے ¾ دنیا میں کوئی ایک ملک دکھائیں جہاں یہ کھیل تماشا ہورہا ہو ¾کسی اور ملک ایسا مذاق نہیں ہورہا ہے ¾ صرف پاکستان میں یہ مذاق ہورہاہے ¾ اس کو بدلنا ہوگا ¾ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ¾ انشا ءاللہ آپ کے ووٹ کا احترام ہوگا ¾میں اور مسلم لیگ (ن) آپ کے ووٹ کا احترام کرائیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ کے وزیر اعظم کو رسوا کر کے باہر نکال دیا گیا ¾کیا یہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو منظور ہے جس پر شرکاءنے نہیں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ پھر کیا ہونا چاہیے ¾ ؟اس ملک کے اندر کیا ہونا چاہیے ¾ ایک انقلاب ہو نا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے ¾ انقلاب کےلئے تیار ہیں ؟ نوازشریف نے کہاکہ پاکستان دنیا میں رسوا ہورہا ہے ¾ فیصلہ دنیا کی رسوائی اور بد نامی کا باعث بنا ہے ¾ کیا یہ رسوائی منظور ہے ؟ نوازشریف نے کہاکہ اس وقت دنیا فیصلے کو مسترد کررہی ہے ¾ پاکستان کے عوام مسترد کررہے ہیں ¾ پاکستان کی دنیا میں توہین ہورہی ہے ¾پاکستان کی عزت پر آنچ آرہی ہے ¾مجھے یہ منظور نہیں ہے ¾ہم ملک کو ترقی کی طرف لے کر جارہے تھے ¾پاکستان کے اندر اندھیرے ختم ہورہے تھے روشنیاں بحال ہورہی ہیں ¾بجلی سستی بھی ہورہی ہے ¾انشاءاللہ آپ کا جذبہ سلامت ہے ¾ اگر یہ جذبہ سلامت رہے تو انشاءاللہ آپ عزت دار شہری بنیں گے۔انہوںنے کہاکہ آپ کے بچے پاکستان کے اندر عزت والی روزی کمائیں گے ¾ پاکستان ترقی کی بلندیوں پر جائیگا ¾یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ آپ اس انقلاب کےلئے نوازشریف کا ساتھ دوگے ¾ دل سے پوچھ کر بتائیں ¾ جواب دل سے مانگو ¾ مجھے زبانی نہیں دل سے جواب دیں ¾ نوازشریف کا ساتھ دیں گے جس شرکاءنے ہاں میں جواب دیا ۔نوازشریف نے کہاکہ نواز شریف آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلے گا ¾ ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر چلے گا ¾ کبھی آپ سے بے وفائی نہیں کریگا ¾انشاءاللہ ہمیشہ وفا کریگا نوازشریف کبھی دھوکہ نہیں دے گا ۔ نوازشریف نے کہاکہ یہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے ¾ ہمارے ملک کی عزت ¾ تقدیر بدلے گی ‘ جذبہ دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہوگیا ہے ¾ ہر جگہ یہی جذبہ دیکھتا آیا ہوں ¾ یہ جذبہ اور عوام کا سمندر مریدکے میں پہلی کبھی نہیں دیکھا ¾ آپ نے جو وعدہ کیا ہے اسے یاد رکھنا ہے ¾ جوش کو ٹھنڈا نہیں ہونے دینا ¾انشاءاللہ نوازشریف کا پیغام پہنچے گا جب پیغام پہنچے تو میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ دینا ¾ میرے قدم سے قدم ملا کر چلنا یہ آپ کا میرے سے وعدہ ہے میں بھی آپ سے وعدہ پورا کرونگا ۔انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک کا احترام ہورہا تھا ¾اگر یہی سلسلہ رہا تو کوئی عزت نہیں کریگا یہ خودار قوم ہے ¾ مجھے آپ سے توقعات ہیں ¾ انشاءاللہ آپ حق کا ساتھ دیں گے ¾ سچائی کا ساتھ دینگے ¾ یہ سچے اور کھرے لوگ ہیں ¾ آپ نوازشریف کے با وفار ساتھی ہیں ¾ نوازشریف آپ کا ساتھی ہے وقت آنے والا ہے انشاءاللہ یہ فیصلہ ہو جائیگا یہ ملک بیس کروڑ عوام کا ملک ہے ¾چند لوگوں کی جاگیر نہیں ہے ¾ بیس کروڑ عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain