تازہ تر ین

شان مسعود قومی ٹیم سے لمبی دوری کی فکرسے پریشان

کراچی (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہیں امید ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں وہ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ ڈومیسٹک میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاکہ سلیکٹرز کا دوبارہ سے اعتماد حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا وہ ڈومیسٹک ون ڈے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ ایک سال میں بارہ سو رنز بنائے جبکہ گزشتہ ٹی ٹونٹی ایونٹ بھی کھیلا۔ ان کی تمام فارمیٹس پر توجہ مرکوز ہے اور سلیکٹرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو منتخب کرتے ہیں لیکن اگر موقع ملا تو وہ اسے ضائع نہیں کریں گے۔ اور بہترین کارکردگی سے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ شان مسعود نے آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ مذکورہ سیریز میں گرین کیپس کی فتح کے باوجود اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ ایک سوال پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہر سیریز میں مختلف قسم کے بیٹسمینوں کی ضرورت ہوتی ہے اور سلیکٹرز اپنا کام بہتر جانتے ہیں لیکن قسمت اچھی رہی تو سری لنکا کیخلاف سیریز میں کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔ انہوں نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹسمینوں کیلئے زیادہ مشکلات ہوتی ہیں اگر انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر برداشت کر لیا جائے تو زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔ شان مسعود کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے آنے کے بعد کھلاڑی فٹنس کو زیادہ سنجیدگی سے لینے لگے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain