تازہ تر ین

تقریروں پر پابندی بارے سب سے اہم خبر ،لیگی حلقوں میں کھلبلی

کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد پر پابندی عائد کئے جانے اور سختی سے عملدرآمد کروائے جانے کے بعد نااہل وزیراعظم میاں منوازشریف کی تحریر ‘ تقریر و میڈیا ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر غور شروع ہوگیا۔ آئندہ چند روز میں ان پر بھی پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جنہوں نے 22 اگست 2016ءکو کراچی پریس کلب پر ملک دشمنی پر مبنی تقریر کی تھی اور اپنے کارکنوں کو میڈیا ہاﺅسز پر حملے کے لئے اکسایا تھا‘ حکومت کی جانب سے ان کی تحریر تقریر اور میڈیا پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کے بعد ملکی اداروں نے سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے وزیراعظم میاں نوازشریف جنہوں نے اسلام آباد سے لے کر لاہور کے جی ٹی روڈ تک کم از کم 400 سے زائد مرتبہ عدلیہ‘ جمہوریت اور فوج کیخلاف نفرت انگیز تقاریر اور میڈیا ٹاکس کیں جس کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کے بعد ایک حساس ادارے نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ اور ملکی داروں کو جمع کروا دی ہے اور اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی چار روزہ ریلی کے دوران اسلام آباد سے لاہور کے جی ٹی روڈ تک 400 سے زائد مرتبہ اپنی تقاریر اور میڈیا ٹاکس میں عدلیہ‘ جمہوریت اور فوج کیخلاف جو زہر فشانی کی ہے اس سے عدلیہ اور اداروں کا وقار بری طرح مجروح ہوا ہے اور اس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کے تحت ان کی تحریر و تقریر اور میڈیا ٹاکس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ عدلیہ اور اداروں کا وقار مجروح نہ ہوسکے۔ اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف نے متحدہ کے بانی و قائد کی طرح عوام کو بھڑکانے کی بھی کوشش کی ہے‘ جس سے انتشار پھیلنے کے امکانات ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس بات کی خبر نااہل وزیراعظم اور لیگی قیادت کو بھی ہوچکی ہے اور اسی بات کے پیش نظر انہوں نے حضوری باغ میں میاں نوازشریف کی ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain