اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان مےں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد اےک لاکھ 95 ہزار 8 سو 96 ہے، 997 افراد کےلئے اےک ڈاکٹر 1584 افراد کےلئے ہسپتالوں مےں اےک بستر موجود ہے۔ سرکاری دستاویز مطابق آبادی مےں تےزی سے ہونے والا اضافہ عوام کو طبی سہولےات کی فراہمی مےں اےک بڑی رکاوٹوں مےں سے اےک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک مےں اس وقت 997 افراد کے لےے اےک ڈاکٹر، 10 ہزار 6 سو 58 افراد کے لےے اےک ڈےنٹسٹ اور 1584 افراد کے لےے ہسپتالوں مےں اےک بستر کی سہولت موجود ہے۔ اسی طرح سے ملک مےں مجموعی طور پر 1201 ہسپتال، 5518 بنےادی مراکز صحت، 683 دےہی مراکز صحت، 5802 ڈسپنسرےاں اور 731 ذچہ بچہ سنٹر قائم ہےں۔ ملک مےں ٹی بی کنٹرول کے لےے 347 مراکز ہےں جن مےں سے اےک لاکھ 23 ہزار 394 بستروں کی سہولت موجود ہے۔ ملک مےں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد اےک لاکھ 95 ہزار 896، رجسٹرڈ ڈےنٹسٹس کی تعداد 18 ہزار 333، رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد99 ہزار 228 ہے۔ ملک بھر مےں صحت کا انفراسٹرکچر ہونے کے باوجود عوام کو طبی سہولےات بہتر طور پر فراہم نہ ہونے کی بڑی وجہ آبادی مےں تےزی سے ہونے والا اضافہ ہے اسی طرح سے صحت کے شعبے کے ماہرےن ملک مےں غےر مساوےانہ تقسےم، غےر تربےت ےافتہ طبی ورک فورس، بجٹ کی کمی اور معےاری صحت کی سہولےات تک محدود رسائی بھی طبی سہولےات کی فراہمی متاثر کرنے کی وجوہات ہےں۔ بڑے شہروں میں سینئر پروفیسرز جو مختلف ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں پڑھاتے ہیں وہ زیادہ وقت سرکاری ہسپتالوں کی بجائے پرائیویٹ کلینکنس اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں دیتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں ڈاکٹروں کی بہتر تنخواہیں اور مراعات اور بروقت نوکریاں نہ ملنے سے بڑی تعداد میں قابل ڈاکٹروں ملک چھوڑ گئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی بڑی تعداد زیادہ محنت پرائیویٹ ہسپتالوں میں کرتی ہے۔