تازہ تر ین

سمیع کی جمیکا نے تیسری گتح سمیٹ لی

پورٹ آف سپین(اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں آندرے میکارتھے کی جارحانہ اننگز کی بدولت جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تیسری کامیابی حاصل کر لی، سٹارز کی ٹیم کو متواتر چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا، میکارتھے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سٹارز کی جیت کی ارمانوں پر پانی پھیر دیا، فلیچر اور سیموئلز کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، میکارتھے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سی پی ایل میں کھیلے گئے 14 ویں میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، آندرے فلیچر 84 اور مارلون سیموئلز 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد سمیع نے 3 جبکہ ولیمز اور پاویل نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، میکارتھے نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔کیربیئن پریمیئر لیگ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ کیربیئن پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سی پی ایل میں آج جمعرات کو واحد میچ گیانا امازون واریئرز اور جمیکا تالاواز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ گیانا امازون واریئرز کی قیادت مارٹن گپٹل کر رہے ہیں اور اس کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے اور اس ٹیم نے چار میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے اور دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔ جمیکا تلاواز نے تین میں دو میں کامیابی حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain