کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کوٹیسٹ سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مسلسل کومبارکبادی مل رہی ہیں۔ ویرات بھی تاریخ بنانے کے بعد کافی خوش ہیں۔ان کی اس خوشی میں تب اور اضافہ ہو گیا، جب ان کی گرل انوشکا شرما ان سے ملنے سری لنکا جا پہنچیں۔
اس جوڑے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دونوں سری لنکا میں مداحوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔تصویر میں بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری بھی ہیں۔ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا میں تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ وہ واحد بھارتی کپتان ہے، جنہوں نے بیرون ملک تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔گال اور کولمبو ٹیسٹ جیتنے کے بعدکینڈی ٹیسٹ میں بھی بھارتی ٹیم نے فتح حاصل کی اور صرف 3 دن میں یہ ٹیسٹ میچ ختم کردیا۔یہ پہلا موقع نہیں بھارتی ٹیم کے کسی ٹور پر انوشکا شرما ویرات کوہلی سے ملنے گئی ہوں اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ٹور پر بھی دونوں امریکا میں ملاقات کرچکے ہیں۔ اورآئی پی ایل سمیت ٹیم کے متعدد میچز میں انوشکا ویرات کوہلی کو سپورٹ کرتی نظرآتی ہیں۔