جمیکا(آئی این پی) ایتھلیٹکس کی دنیا کے بے تاج بادشاہ یوسین بولٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فٹ بال کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور زمانہ کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلیں گے ۔
دنیا کے سب سے زیادہ تیز رفتار شخص نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں پہلے ہی سوچ ررکھا تھا۔ وہ اب فٹبال کھیلنا چاہتے ہیں۔بولٹ نے 19 عالمی ٹائٹلز اپنے نام کئے مگر لندن میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میںیوسین بولٹ تیسرے نمبر پر آئے ۔بولٹ کے فٹبال کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان کا کہناہے کہ ہمارے درجن بھر فٹ بال کلب ایسے ہیں جو بولٹ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔