تازہ تر ین

آئی سی سی کا سکیورٹی کمپنی سے معاہدہ

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں مدد کے لیے بین الاقوامی سیکیورٹی کمپنی سے 3 سالہ معاہدہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیکیورٹی کمپنی رواں ماہ اگست کے آخر میں یا پھر آئندہ ماہ ستمبر کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔انہوں نے بتایا کہ یہ سیکیورٹی کمپنی برطانیہ، نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی شہرت اچھی ہے۔آئی سی سی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔جس میں سیکیورٹی کمپنی حکومتِ پنجاب کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کا جائزہ لے گی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دیکھنے کے لیے آنے والے مختلف ممالک کے سیکیورٹی ماہرین کی سفارشات کی، حکومت کے معیاری آپریٹنگ کے طریقہ کار (ایس او پی) میں شمولیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے لیے ٹیم کو 4 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے، یوں اس ٹیم کو تین سال کی مدت میں کل 12 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد کی منظوری دی جائے گی۔

جس میں بین الاقوامی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایف آئی سی اے کے نمائندے کو اس ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کے پاکستان کے حوالے سے خدشات دور کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کی سفارشات کو حکومت پنجاب کی ایس او پی میں شامل کر لیا گیا ہے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے ا?نے والے سیکیورٹی وفود میں سری لنکا کا وفد بھی شامل تھا، جس نے پاکستان میں سیکیورٹی کے انتظامات پر مثبت رپورٹ پیش کی، جس کے بعد سری لنکا کے بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سریز کے مختصر دورے کے لیے پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain