واشنگٹن (آئی این پی)سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مارٹینا ہنگس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں نیکو لیسکو اور سیو وائی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ کو 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور چن نے بربورا سٹرائیکووا اور لوسی سفارووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔