تازہ تر ین

سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیربیئن لیگ کھیلنے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے وطن واپس طلب کرلیا۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 22 اگست کو لیے جائیں گے جس کے بعد جو کرکٹر واپس جانا چاہے وہ جاسکتا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ جو ملتان میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا اور اب یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں فیصل آباد میں ہوگا یعنی جو کھلاڑی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں وہ صرف فٹنس ٹیسٹ دینے ویسٹ انڈیز سے پاکستان آئیں گے۔ان میں شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، حسن علی، عماد وسیم اور بابر اعظم بھی شامل ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز نے فارغ وقت کا مصرف ڈھونڈ لیا تھا، انگلش کاو¿نٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر ایسیکس اور جنید خان لنکا شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی ہیمپشائر کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ میں10 پاکستانی کرکٹرز شریک ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض بارباڈوس ٹرائیڈنٹس، سہیل تنویر اور بابر اعظم گیانا ایمزون واریئرز،عماد وسیم اور محمد سمیع جمیکا تلاواز، محمد حفیظ اور حسن علی سینٹ کٹس پیٹریاٹس، شاداب خان ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور کامران اکمل سینٹ لوشیا اسٹارز ٹیم میں شامل ہیں۔کاو¿نٹی اور لیگز کے معاہدوں میں شرط ہوتی ہے کہ قومی ذمہ داریوں کیلیے ضرورت پڑنے پر کرکٹر کو نہیں روکا جائے گا۔ لیکن پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف سیریز میں شروع ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain