برمنگھم(ویب ڈیسک) انگلینڈ نے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دیدی۔ انگلینڈ کے ایجبسٹن اوول میں کھیلے گئے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں بلیو کیپس نے کالی آندھی کو ایک اننگز اور 209 رنز سے شکست دیدی، یہ تین روز ٹیسٹ ایجبسٹن میں ہفتے کے روز ختم ہوگیا تاہم انگلینڈ کو اس تین روزہ ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ٹیسٹ کے آخری روز فالو آن کا شکار ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 وکٹوں کے نقصان پر صرف 261 بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں صرف 168 رنز بنائے ہیں، جس کے بعد فالو آن کا شکار ہوتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 514 رنز کی بڑی اننگز کھیلی اور اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ میچ کا مین آف میچ الیسٹر کوک کے نام رہا جنہوں نے 243 رنز اسکور کیے، کپتان جوئے روٹ 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ اسٹورٹ براڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز 34 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔