تازہ تر ین

فکسنگ کیس ،وزارت داخلہ نے جواب جمع کرادیا

لاہور(آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس کے ملزم شاہ زیب حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ، وزارت داخلہ نے جواب لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔وزارت داخلہ نے پانچ کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نامہ بھی جمع کرایا، وزارت داخلہ کے مطابق نام اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ کرکٹرز میں شاہ زیب حسن، خالد لطیف ، شرجیل ، اور ناصر جمشید شامل ہیں، محمد عرفان پر پی سی بی نے پابندی لگائی تو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ (آج)پیر کو کیس کی سماعت کرے گی۔معطل کرکٹر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain