تازہ تر ین

سراج الحق نے افغان جہاد میں بہت مال کھایا ، تہلکہ خیز انکشاف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

صوابی ( نمائندہ خبریں) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ عمران خان کی جنگ تخت اسلام آباد اور پنجاب کے لئے ہے ،صوبے میں پہلی مرتبہ ڈینگی آیا کیا یہ خان صاحب کی تبدیلی ہے ، سراج الحق نے افغان جہاد کے بہانے بہت کچھ کھایا احتساب ہونا چاہیے ، عائشہ گلا لئی موبائل دینے کو تیار ہیں خان صاحب کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔ اتوار کو صوابی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں آج تک کوئی وزیر اعلیٰ نہیں ناچا۔ پرویز خٹک میوزک کے سامنے بے بس ہوئے اور ناچنے لگے ۔ ہم نے 2013 میں اعلانیہ کہا تھا کہ ہم الیکشن ہارے نہیں بلکہ ہمارا مینڈیٹ چرا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اگر آپ پر الزامات ہیں تو اپنا موبائل دیں ۔ جب گلالئی موبائل دینے کو تیار ہیں تو خان صاحب کیوں پیچھے ہٹ رہے ہیں ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ عمران خان تم نواز شریف پر الزام لگاتے ہوئے کہتے ہو جس پر الزام لگے وہ ثبوت دے جب عائشہ گلالئی الزام لگاتی ہے تو کہتے ہو کہ وہ خود ثبوت دے ۔ عمران خان ، جہانگیر ترین اور صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کے والد کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں ۔ عمران خان کے غرض کرپشن کا خاتمہ نہیں نواز شریف کو ہٹانا تھا ۔ عمران کی جنگ تخت اسلام آباد اور پنجاب کے لئے ہے ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ ہم منت کرتے رہے کہ آئین کے آرٹیکل 63,62 کی شقوں کو 1973کے آئین کے تحت واپس لایا جائے ۔ نواز شریف آپ نے ہماری نہیںمانی آپ کو نتیجہ بھگتنا پڑا ۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکول بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔ افغان جہاد کے معاملے میں سراج الحق کی جماعت کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ سراج الحق نے افغان جہاد کے بہانے بہت کچھ کھایا ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ۔ صوبے میں پہلی مرتبہ ڈینگی آیا کیا یہی خان صاحب کی تبدیلی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں سوال پر میرا جواب ہے نو کمنٹس ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ پورا نہیں کیا تو ملک بدر ہوئے ۔ اب فاٹا پر وعدہ پورا نہ کیا تو نااہل ہو گئے ۔ پانامہ کا فیصلہ تحفظات کے باوجود ہم نے تسلیم کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain