راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی طرف پارٹی مینجمنٹ کا کام شروع کیا ہے۔ باجوڑ مہمند اور سوات کو مرحلہ وار کلیئر کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی پناہیں ختم لیکن پاکستان میں اب کسی دہشتگرد تنظیم کی پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز نہیں، سی ٹی ڈی سمیت تمام اداروں نے مل کر دہشتگردوں کے خلاف کام کیا، فاٹا سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں انٹرنیشنل کرکٹ ہوسکتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی باجوڑ گروپ کے دہشتگردوں نے راولپنڈی کی مسجد پر حملہ کیا دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، افغانستان میں مستقل امن کی ذمہ داری افغان فورسز کی ہے، ہم امن کیلئے تعاون ضرور کرینگے۔