تازہ تر ین

قومی کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہونگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ”آج“ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے بعد جو کھلاڑی غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے جانا چاہیں انہیں روکا نہیں جائے گا۔ وکٹ کیپرکامران اکمل بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ کیریبین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوسیا اسٹارز کی نمائندگی کر رہے تھے۔یونی ویژن نیوز سے انہوں نے کہا کہ وطن واپسی پرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے بارے میں متضاد اطلاعات مل رہی ہیں تاہم بورڈ کے احکامات پر وہ عمل کررہے ہیں۔ کیریبین لیگ میں حصہ لینے والے شعیب ملک، وہاب ریاض ، بابر اعظم، حسن علی، شاداب خان، عمادوسیم اور محمد حفیظ بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain