واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) بلغاریہ کے ریگور ڈیمٹ رو نے سنسناٹی اوپن کے فائنل میںنک کریوس کو شکست دیکر کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔سنسناٹی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ریگور ڈیمٹ رو ابتداہی سے چھائے رہے ۔آسٹریلیا کےنک کریوس کوپہلے سیٹ میں چھ۔ تین سے شکست ہوئی ۔دوسرے سیٹ میں مقابلہ دلچسپ رہا ،کریوس نے کچھ مزاحمت کی لیکن ریگور ڈیمٹ رونے سیٹ سات۔ پانچ کے اسکور سے جیت کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا ٹائٹل جیت لیا۔ویمنز ایونٹ کے فائنل میں تو مقابلہ بالکل یکطرفہ رہا ۔اسپین کی گاربائن موغرزا نے رومانیہ کی سیمونا ہالپ کواسٹریٹ سیٹس میں زیر کر لیا۔پہلے سیٹ کا اسکور چھ۔ ایک رہا ، دوسرے سیٹ میں توگاربائن موغرزا نے ایک گیم بھی لوز نہیں کیا اور چھ۔ صفر کی فتح کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔