لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی کھلاڑیوں کے تین روز فٹنس ٹیسٹ کا لاہور میں آغاز ہوگیا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام 35 کھلاڑی شریک ہیں فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی میڈیکل اسکرینگ بھی کی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیو ں کے جامع فٹنس ٹیسٹ شروع ہو گئے۔ اس دوران کھلاڑیوں کے یویو ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے جس کا معیار 17 اعشاریہ 5 مقرر کیا گیا ہے ۔کھلاڑیوں کی مکمل میڈیکل اسکریننگ بھی ہو گی ۔
جس میں آنکھوں کے ٹیسٹ بھی ہوں گے ،فٹنس ٹیسٹ میںصرف یہی نہیں کھلاڑیوں کے انفرادی فیلڈنگ ٹیسٹ اور آخری دن بیٹنگ اور بولنگ کے سیشنز بھی رکھے گئے ہیں ۔