تازہ تر ین

ورلڈ الیون میں دو بڑے نئے نام شامل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیوی آل راو¿نڈر جیمز نیشام اور گرانٹ ایلیٹ نے پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون میں شمولیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق نیشام کو پاکستان آنے کیلئے ایک لاکھ ڈالرز کی آفرز ہوئی ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی درکار ہوگا تاہم کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے مزید نام سامنے آ گئے۔ نئے کھلاڑیوں میں تشار پریرا، ڈیل اسٹین، ڈیویڈ ملر اور براوو شامل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کوتیارہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈینیل ویٹوری اور گرانٹ ایلوئٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، ڈینیل ویٹوری نے ورلڈ الیون میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جبکہ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے آخری مرتبہ کرس کیرن کی قیادت میں 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل مئی 2002 میں کراچی میں بم دھماکے کے باعث نیوزی لینڈ ٹیم ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئی تھی۔حامی بھرنے والے چاروں کرکٹرز اینڈی فلاور کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے ہاشم آملہ، عمران طاہر، سمیوئل بدری، پال کولنگ اور فاف ڈوپلیسی کے نام سامنے آچکے ہیں۔میچزکےلئے پاکستان آنیوالے تمام کرکٹرزکوفول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain