تازہ تر ین

آفریدی ،سہواگ ،گیل ایک ساتھ اِن ایکشن

دبئی: اپنی دھواں دھار بیٹنگ کے لیے دنیا بھر میں مشہور کھلاڑی شاہد آفریدی، وریندر سہواگ اور کرس گیل ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہونے کے لیے تیار ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ یا ٹین کرکٹ لیگ کے نام سے کرکٹ ٹورنامنٹ شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں جس میں بوم بوم آفریدی، سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ، کرس گیل، کمار سنگاکارا اور دیگر کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ٹیم پنچابیز، ٹیم پختونز، ٹیم مراٹھا، ٹیم بنگالز، ٹیم لنکنز، ٹیم سندھیز اور ٹیم کیرالائٹس شامل ہیں۔ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹیم پختونز کی قیادت کریں گے۔ ٹیم پختونز کے مالک حبیب خان کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں کیوں کہ ان کی ٹیم کی قیادت عظیم کرکٹر شاہد آفریدی کر رہے ہیں اور ایونٹ میں پختونز فل ایکشن میں نظر آئیں گے۔لیگ میں کھیلے جانے والے میچز 10 اوورز پر محیط ہوں گے جس کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ ہو گا۔ ایونٹ کا آغاز ممکنہ طور پر 21 دسمبر کو ہو گا جو 24 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ تمام میچز شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹین کرکٹ لیگ کے صدر شجی الملک کا کہنا ہے کہ انہیں اس لیگ سے خاصی توقعات وابستہ ہیں اور وہ کافی پرجوش ہیں کیوں کہ اس لیگ سے کرکٹ میچ کا دورانیہ بھی 90 منٹ تک محدود ہوجائے گا جیسا کہ فٹبال اور دیگر کھیلوں میں ہوتا ہے۔شجی الملک نے کہا کہ اس لیگ میں لوگوں کو تیز رفتار اور ایکشن سے بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب کہ اس لیگ کو جنوبی ایشیا کے شائقین کو مد نظر رکھ کر پلان کیا گیا ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی نیلامی جلد متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی اور امید ہے کہ لیگ کے میچز کے دوران اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچا بھرا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain