کراچی(خصوصی رپورٹ)عید قربان کی آمد آمد ہے اور کراچی سمیت بھارت کے کئی شہروں میں بھی گھروں کی چھتوں پر پلنے والے ویڑوں کو نیچے اتارنے کا سلسلہ جاری ہے۔اکثر اوقات یہ مرحلہ بخیر و عافیت گزر جاتا ہے اور سارا سال چھت پر پلنے والا ویڑہ کرین کے ذریعے اتار لیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ ایسے حادثے بھی پیش آ جاتے ہیں جن کے بارے میں انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خوفناک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ویڑہ چھلانگ لگاتا ہے تو ہوا میں ہی گھوم جاتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زمین پر الٹا گرتا ہے یا سیدھا، اور اس کے ساتھ کیا بیتی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے خوف سے اپنی آنکھیں بند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کیونکہ قربانی کی غرض سے پالے گئے بے زبان جانور کی تیسری منزل سے چھلانگ اور پھر اس کا نتیجہ سوچ کر ہی دل کانپ اٹھتا ہے۔