تازہ تر ین

کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی کی امریکہ میں تعلیم مکمل ، کیا کرنیوالی ہے ، دیکھئے خبر

ممبئی( خصوصی رپورٹ ) بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا میں اپنی تعلیم مکمل کرلی اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق متھن کی لے پالک بیٹی دشانی نے امریکا سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی اور اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہیں تاہم ڈگری موصول ہونے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آجائیں گی۔واضح رہے کہ 30 سال قبل متھن ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہے تھے تو انہیں کچرے کے ڈھیر سے بچے کے رونے کی آواز آئی، بالی ووڈ اداکار آواز سن کر رکے اور کپڑے میں لپٹی بچی کو اٹھا کر گھر لے آئے۔بالی ووڈ اداکار نے اس بچی کا نام دشانی رکھا اور بیٹوں کے ساتھ ساتھ لے پالک بیٹی کی تربیت میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، لے پالک بیٹی نے ابتدائی تعلیم بھارت میں حاصل کی بعد ازاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کیا۔دوسری جانب متھن چکرورتی نے دشانی کو کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain