تازہ تر ین

گلوکا رسجاد علی کی بیٹی بارے خاص خبر،کیاکرنیوالی ہیں،کیجئے تھوڑا صبر

لاہور(ویب ڈیسک ) نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی نے 24 اگست کو اپنی 51 ویں سالگرہ شاندار انداز سے منائی اور اس موقع پر انہوں نے پہلی مرتبہ ناصرف مداحوں کے ساتھ فیس بک لائیو سیشن رکھا بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی زاﺅ علی کی تصاویر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔سجاد علی اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر لائیو آئے اور کافی دیر مداحوں سے بات کی جس دوران وہ مختلف سوالات کا جواب دیتے رہے اور سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر مداح سجاد علی کی مزید کامیابی کے لئے دعا گو رہے اور ان سے گانوں کی فرمائش بھی کرتے رہے۔
اس موقع پر انہوں نے ایک ایسا اعلان بھی کیا جس کے باعث وہ مداحوں کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ کوک سٹوڈیو میں ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کوک سٹوڈیو کے 10 سالوں میں صرف تین بار اس کا حصہ بنے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعہ 25 اگست کو ان کا پہلا گانا ریلیز ہوگا لیکن ان کے اب تک کے تمام گانوں میں سے ایک بات اس گانے میں الگ ہوگی، اور وہ یہ کہ پہلی بار ان کی بیٹی زو علی بھی ان کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ اس پر مداح کافی ناخوش نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ’پرچی‘ کے ذریعے کوک سٹوڈیو تک پہنچی ہیں، تاہم سجاد علی نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ کسی کو سن لینے سے پہلے کوئی فیصلہ نہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain